هفته,  23 نومبر 2024ء
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گیا، امتحانات میں طلبا کی بڑی تعداد فیل

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں میڈیکل کی سب سے زیادہ میرٹ والی جامعہ پر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانات میں پوسٹ گریجویشن طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہوگئی۔ طلبہ کی ناقص نتائج پر اجلاس طلب کرلیا گیادستاویزات کے مطابق ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد فیل ہو گئی، ایم ایس آرتھوپیڈک سرجری کے چاروں اور ایم ایس پلاسٹک سرجری میں حصہ لینے والے تمام امیدوار فیل ہو گئے۔

دستاویزات کے مطابق ایم ڈی پلمونالوجی اور ایم ایس نیورو سرجری کے تمام امیدوار فیل ہوگئے جبکہ ایم ایس جنرل سرجری پارٹ ٹو میں 6 میں سے صرف ایک پاس ہوا۔ علاوہ ازیں ایم ڈی انٹرنل میڈیسن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار فیل ہوگئے۔
دستاویزات کے مطابق ایم ایس جنرل سرجری میں حصہ لینے والے8 میں سے صرف ایک ہی پاس ہوا، ایم ایس یوروالوجی، پیڈیاٹرک سرجری میں چار میں سے صرف ایک پاس ہوا۔ علاوہ ازیں ایم ڈی کارڈیالوجی میں 5 میں سے صرف ایک امیدوار کامیاب قرار ہوئے ہیں۔انتظامیہ کے ای ایم یو نے طلبا کے ناقص نتائج پر اجلاس طلب کرلیا گیا جبکہ انتظامیہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ نتائج میں بہتری کیلئے پالیسی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں