حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کو ریلیف دیں، پیر محمد علی گیلانی

اسلام آباد( سدھیرکیانی )پیر سید محمد علی گیلانی نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کو ریلیف دیں اور بجلی کے جھٹکے دینے بند کریں، عوام کیلئے جو حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں عوام باہر نکل آئی تو مزید حالات خراب ہو جائیں گے، عوام ابھی تک برداشت کر رہی ہے، مگر برداشت کی بھی حد ہوتی ہے، عوام پر بوجھ اتنا ڈالیں جو برداشت کر سکے۔

پیر صاحب کا کہنا تھا اتنا بجلی کا بل بھیج دیا کے عوام ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہےجس بیچارے کی تنخواہ بیس ہزار ہے وہ پچیس ہزار بل کہاں سے دیگا، بل دے دے تو کیا بچوں کو بھوکا مار دے، پیر صاحب کا کہنا تھا وہ وقت گیا جب عوام کچھ وقت کے بعد بھول جاتی تھی اب ہر انسان شعور رکھتا ھے اب نہیں بھولیں گے، جو بلوں میں اتنی بڑی زیادتی کی جا رہی ھے عوام کہتی ھے یہ بل ہمارے پاس ریکارڈ ہیں اسے ہم اپنے پاس ریکارڈ رکھیں گے پیر سید محمد علی گیلانی نے ریاست، اعلی عدلیہ اور دیگر اداروں سے درخواست کی ہے ہے کے بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز کو قبول نہیں کرسکتے، قوم کب تک آئی پی پیز معاہدوں کے عوض کیپیسٹی چارجز ادا کرتی رہے گی۔

ان ظالمانہ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، کیو نکہ مہنگی بجلی کے باعث ملک کی صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ہو رہے ہیں،حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ظالمانہ اضافے کو عوام اور ملک کی صنعت و تجارت سے متعلقہ لوگوں نے مسترد کر دیا ہے، انھوں نے کہا 200 یو نٹ کے بعد 201 یو نٹ کی کئی گنا قیمت اور اگلے 6 مہینے اسی ٹیرف پر بل کی وصولی سائنسی ڈاکہ ہے،سلیب سسٹم کو ختم اور درجن سے زائد ٹیکسز کو واپس کر کے تمام یونٹس کی قیمت کو یکساں کیا جائے۔

مزید خبریں