اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو سم کی معطلی سے متعلق خبردار کردیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین شناختی کارڈ کی معیاد بروقت اپ ڈیٹ رکھیں، معیاد ختم یا غیرفعال شناختی کارڈ سے منسلک سمز کسی بھی وقت معطل کی جاسکتی ہیں۔
شناختی کارڈ کی بروقت تجدید سے موبائل سروس بلا تعطل جاری رکھی جاسکتی ہیں، غیرفعال شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی بندش سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
پی ٹی اے حکام نے کہا کہ ملک بھر کے شہری اپنے شناختی کارڈ کی تمام معلومات بروقت اپ ڈیٹ کروائیں، نادرا سے شناختی کارڈ دوبارہ فعال کرواکر موبائل سروس برقرار رکھی جاسکتی ہے۔
صارفین متعلقہ موبائل آپریٹر کے سروس سینٹر پر جاکر اپنی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں، غیر فعال شناختی کارڈ رکھنے والے صارفین اپنی سم رجسٹریشن کی حیثیت فوری چیک کریں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید سے آپ کی موبائل کنیکٹیویٹی بالکل متاثر نہیں ہوگی۔











