اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں آنے والے تباہ کن دہرے زلزلے کے بعد انسانی ضروریات سنگین صورت اختیار کر گئی ہیں۔
اب تک 235 ہلاکتوں کی مصدقہ اطلاع ہے جبکہ ملبے تلے دبے سیکڑوں لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وینزویلا میں شدید زلزلہ،167 افراد ہلاک ، 1000 سے زائدزخمی
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ بدھ کو آنے والے ان زلزلوں سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 68 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ 41 ہزار سے زیادہ لوگ لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔











