ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا پائلٹ سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے لیے روانہ ہوا تاہم کچھ دیر کے بعد فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان نے سعودی وزیر عبداللہ السواحہ کو ہلالِ پاکستان سے نواز دیا
سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید وجوہات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔










