اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
یوسف رضا گیلانی کی مینگو فیسٹیول میں شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں منعقدہ مینگو فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔

مینگو فیسٹیول میں 50 کے قریب آموں کی اقسام نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگو فیسٹیول میں ملتان کے آم رکھے گئے جس پر خوشی ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم آم بر آمد کریں گے تو زرِ مبادلہ کما سکیں گے،باہر ممالک جاتے تو لوگ کہتے تھے آم، کینو اور چاول لائیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، وہ آم کی پیداوار بڑھانے کی بات کررہے تھے ، ملتان کے آم کو لوگ خوشبو سے پہچانتے ہیں۔

مزید خبریں