راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،چرس،آئس اور شراب برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم دلنواز سے 01کلو360گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم شان سے 560گرام چرس،ملزما کریم سے 540گرام چرس،ملزم محی الدین سے 105گرام آئس،ریس کورس پولیس نے ملزم عابد سے 530گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم مشتاق سے 20لیٹر شراب،ملزم یاسر سے 05لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم بابر سے 04بوتل شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم جونائید سے05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











