کوٹلی(روشن پاکستان نیوز) کوٹلی آزاد کشمیر کی سرزمین ایک بار پھر فخر سے سر بلند کر رہی ہے، جہاں قمروٹی سے تعلق رکھنے والے زوہیب ستار کشمیری کو برطانیہ میں ان کی شاندار صحافتی خدمات کے اعتراف میں باوقار شیلڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز صوبائی وزیر و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن، بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے چیف منسٹر آفس لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ اس موقع پر زوہیب ستار کشمیری کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ لگن اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے مثبت کردار کو بھرپور سراہا گیا۔
زوہیب ستار کشمیری کو برطانیہ میں نہ صرف ایک صحافی بلکہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی مضبوط آواز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو صحافت کو محض پیشہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کے طور پر نبھا رہے ہیں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری
تقریب میں شرکاء نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرتے رہیں گے۔
اہلِ علاقہ اور احباب کی جانب سے زوہیب ستار کشمیری کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے، اور ان کے لیے مزید کامیابیوں، عزت اور کامرانیوں کی دعا کی گئی ہے۔











