منگل,  22 اکتوبر 2024ء
وارث خان پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بہروز خان کو گرفتار کر لیا،ملزم بہروز خان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دلشاد کو زخمی کر دیا تھا،واقعی کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہم میں اہم ہے۔

مزید خبریں