بدھ,  11 دسمبر 2024ء
کیلے کو ہفتوں تک تازہ رکھنے کاایسا طریقہ جو آپکے لیے جاننا مفید ثابت ہو گا،دیکھیں خبر

 

کیلے خریدنے کے چند دن بعد ہی خراب اور بے رنگ ہو جاتے ہیں ،اور بعض اوقات بلکل کھانے کے قابل نہیں رہتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں ڈسٹ بن میں پھینکنے سے روکنے کے لئے جلدی سے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم ، پیسے بچانے اور کھانے کو ضائع کرنے کے چانس کو کم کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے، کیونکہ زیادہ تر لوگ اپنے کیلے باورچی خانے میں غلط جگہ پر اسٹور کردیتے ہیں۔اگر کیلے فریج میں رکھے جائیں تو پیلے اور تازہ رہیں گے۔

اکثر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کیلے کو فریج میں محفوظ نہیں کیا جاسکتا ہے، لیکن اس پھل کو کم درجہ حرارت پر اسٹور کرنے سے پکنے کا عمل مکمل طور پر رک جائے گا اور وہ تازہ رہیں گے۔

کیلے کے چھلکے اگر فریج میں صرف چند دنوں کے لئے رکھے جائیں تو پیلے رہیں گے، لیکن زیادہ دن تک رکھنے پر بالآخر سیاہ ہوجائیں گے ، لیکن پھر بھی کھانے کے قابل ہوں گے۔سیاہ چھلکے کے اندر کا پھل تازہ اور ذائقہ میں بہتررہے گا۔ خریدنے کے بعد بھی وہ تقریبا دو ہفتوں تک کھانے کے لئے اچھے ہوں گے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف پیلے اور پکے ہوئے کیلے فریج میں رکھیں کیونکہ ٹھنڈک میں اسٹور کرنے پر سبز کیلے پیلے نہیں ہوسکیں گے۔اور وہ کچے ہی رہیں گے۔

کیلے کو فریج میں رکھنا دوسرے پھلوں کے ساتھ رکھنے سے بہتر ہوتا ہے، کیونکہ زیادہ تر پھل ایتھیلین گیس نامی گروتھ ہارمون پیدا کرتے ہیں اور جب انہیں ایک ساتھ رکھا جاتا ہے، تو ایتھیلین گیس کی مقدار پیدا ہونے سے پھل تیزی سے خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔فریج میں کیلے دوسرے پھلوں سے الگ رہیں گے توان کی عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں