راولپنڈی (کرائم رپورٹر) مورگاہ پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ۔ تفصیلا ت کے مطابق مورگاہ پولیس نے خواجہ کارپوریشن اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سر چ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 25گھروں،15 دوکانوں اور60 افراد کے کوائف کو چیک کیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہناتھاکہ سر چ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: صادق آباد پولیس کی کارروائی، مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار











