راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ بنی پولیس کی کاروائی،امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عارف کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے تھانہ بنی پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











