پشاور(روشن پاکستنان نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ وفاق نے کٹوتی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ یہ سمجھتے ہیں کہ پختونخوا کے لوگ اپنا حق نہیں لے سکتے، یہ ان کی غلط فہمی ہے ہم اپنا حق لے کر رہیں گے،وفاق نے کٹوتی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا،بجٹ تک تو یہ پیش نہیں کر پا رہے،یہ چاہتے ہیں کہ انہیں سیاسی شہید بنایا جائے، ہم نہیں وفاق ہم سے محاذ آرائی کرنا چاہتا ہے۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ نا اہل حکومت ملک کو اس نہج پر لانے کی ذمہ دار ہے،میری وفاداری پارٹی کے ساتھ ہے چوروں کے ساتھ نہیں،9مئی پر یہ گواہ بھی خود بنے ہوئے ہیں اور جج بھی، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں قید رکھا گیا، بلاول نے آکسفورڈ میں داخلہ کس بنیاد پر لیا تھا، فارم سامنے لایا جائے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے ساتھ کئی مرتبہ شراب پی ہے، اداکار کا انکشاف