بدھ,  29 اپریل 2026ء
اسلحہ کے زور پرقیمتی گھڑیوں کی دوکان پر واردات کرنے والے 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)روات پولیس کی کاروائی،اسلحہ کے زور پرقیمتی گھڑیوں کی دوکان پر واردات کرنے والے 02ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم 01 لاکھ روپے، 19 قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پرقیمتی گھڑیوں کی دوکان پر واردات کرنے والے02 ملزمان غفران اور غلام مقتصد کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان سے چھینی گئی رقم 01 لاکھ روپے، 19 قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ برآمدہوا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعدکی گئی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں