راولپنڈی( کرائم رپورٹر)تھانہ مورگاہ کے قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں دستاویزات کے ردو بدل اور شہادتوں کے ضائع کرنے سے ملزمان کو فائدہ پہنچانے والے سابقہ ایس ایچ او مورگاہ سمیت06اہلکارمحکمہ سے برخاست،اہلکاروں نے قتل کے مقدمہ میں سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کیا، جعلی دستاویزات تیار کیں،اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں نے محکمہ کے وقار کو مسخ کیا، ایسے اہلکار کسی رعایت کے مسحق نہیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ کے قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں دستاویزات کے ردو بدل اور شہادتوں کے ضائع کرنے سے ملزمان کو فائدہ پہنچانے والے سابقہ ایس ایچ او مورگاہ سمیت06اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کر دیا،برخاست ہونے والے اہلکاروں میں سابقہ ایس ایچ او مورگاہ انسپکٹر شاہد گیلانی، سب انسپکٹر وقاص احمد، سب انسپکٹر فرخ محمود،ہیڈ کانسٹیبل مرتضی حسن، ہیڈ کانسٹیبل تصور حسین، ہیڈ کانسٹیبل حق نواز شامل ہیں،انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او سید خالدہمدانی کے حکم پراہلکاروں کے خلاف تھانہ مورگاہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
اہلکاروں نے قتل کے مقدمہ میں سرکاری دستاویزات میں ردوبدل کیا، جعلی دستاویزات تیار کیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں نے محکمہ کے وقار کو مسخ کیا، ایسے اہلکار کسی رعایت کے مسحق نہیں، راولپنڈی پولیس خود احتسابی اور شفافیت کے اُصولوں پر عمل پیرا ہے۔











