اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں دو ملزمان نے پولیس اہلکارظاہر کرکے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی۔
ذرائع نے بتایا کہ 2 ملزمان پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔











