راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم جہانزیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم تنویر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،گوجر خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم ارشمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم مبشر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،جاتلی پولیس نے ملزم احمد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔











