راولپنڈی(کرائم رپورٹر) صادق آباد پولیس کی کاروائی ، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نسیم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2022 سے صادق آباد پولیس کو چیک مطلوب تھا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔











