بدھ,  29 اپریل 2026ء
مویشی اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،مویشی اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار، چوری شدہ قیمتی دنبہ، تاریں اور مسروقہ رقم 23ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان آصف اور بلال کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ قیمتی دنبہ، تاریں اور مسروقہ رقم 23ہزار روپے برآمدہوئی، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں