راولپنڈی( کرائم رپورٹر)جاتلی پولیس کی کاروائی،مویشی چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار،ملزمان سے چوری شدہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 02 لاکھ 65 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے تین ملزمان بلال، امجد اور خالد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 02 لاکھ 65 ہزار روپے برآمدکر لی ،ملزمان راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے مویشی چوری کر تے اور ان کا گوشت فروخت کرتے تھے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوںکی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔











