راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،05 ملزمان گرفتار،06کلو 810 گرام چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عبداللہ سے 02 کلو 200گرام چرس، ملزم سیف اللہ سے 01کلو 600 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم ذوالقرنین سے 01 کلو 350 گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم باقر سے 01 کلو 100گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم نور علی سے 560 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











