بدھ,  29 اپریل 2026ء
رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )رتہ امرال پولیس کی کاروائی، رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 45000روپے،چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کامران اور نعمان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 45000روپے،چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔

ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہاہے،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں