بدھ,  29 اپریل 2026ء
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی02 لیڈی منشیات سمگلرز گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی02 لیڈی منشیات سمگلرز گرفتار، منشیات سمگلرزسے 04کلو800گرام ہیروئن برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی02 لیڈی منشیات سمگلرز کو گرفتارکرلیا، منشیات سمگلر بینش عرف مونا سے 02کلو 360گرام ہیروئن اورمنشیات سمگلر انیلہ بی بی سے 02کلو440گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔

منشیات سمگلرز نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتی تھیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا گرفتارمنشیات سمگلر زکو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

لیڈی منشیات سمگلرز کی گرفتاری پر سی پی او سید خالدہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جارہی ہے،نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں