بدھ,  29 اپریل 2026ء
گوجرخان،ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈکیت زخمی
راولپنڈی( کرائم رپورٹر)گوجرخان کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈکیت زخمی، ایک ڈکیت موقعہ سے گرفتار، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار،زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،ملزمان سے دوران ڈکیتی شہری سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے، آئی فون، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس کو 15 کال پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈکیت زخمی ہوا ، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا،جبکہ ایک ڈکیت کو موقعہ سے گرفتارکر لیا گیااور ملزمان کا تیسرا ساتھی فرارہو گیا،ملزمان سے دوران ڈکیتی شہری سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے ، آئی فون ،اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا،ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے گوجرخان پولیس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوں کی فائرنگ کا مقابلہ کرنے اور ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں