هفته,  23 نومبر 2024ء
عوام کیلئے خوشخبری ،پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں سادہ روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے جس کااطلاق کل سے ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت 12سے 14روپے مقرر ہے جبکہ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔روٹی کی قیمت میں کمی سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر بیان جاری کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کی تھی۔

مزید خبریں