بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،14ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،14ملزمان گرفتار،چرس، شراب اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم رفیق سے 01 کلو 440 گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم عنصر عرف کالا سے 01کلو 400گرام چرس، نیو ٹائون پولیس نے ملزم اعجاز سے 01 کلو 270 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم پرویز سے 660 گرام چرس، کلر سیداں پولیس نے ملزم فراز سے 580 گرام چرس، ملزم نیسی عظیم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، بنی پولیس نے ملزم ندیم 10 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم جنید مسیح سے 10 لیٹر شراب، چونترہ پولیس نے ملزم صفدر سے 30 بوتل شراب، نیو ٹائون پولیس نے ملزم رضوان سے 02 بوتل شراب،آر اے بازار پولیس نے ملزم اویس سے پسٹل30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم اکمل سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم حارث سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں