کراچی (روشن پاکستان نیوز) بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہفتہ کو پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3,100 روپے اضافے سے 248,100 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,658 روپے اضافے کے ساتھ 2,12,706 روپے پر طے ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی اونس قیمت 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 2,41 ڈالر پر بند ہوئی۔
دریں اثنا، پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ فی تولہ قیمت 120 روپے اضافے سے 2850 روپے پر بند ہوئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 102.88 روپے اضافے کے ساتھ 2,443.41 روپے پر طے ہوئی۔