بدھ,  29 اپریل 2026ء
تھانہ مارگلہ پولیس نے مینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض قیمتی تاریں چوری کرنے والے دوچوروں کو رہاکردیا

اسلا م آ باد (منصورظفر)وفاقی دارلحکومت کے مختلف تھا نو ں کی حدود میں رات کے اوقات میں کیبل تاریں،فا ئبر،تانبا،و دیگر قیمتی تاریں چو ری ہو نے کا انکشا ف،گذشتہ رات تھا نہ ما رگلہ پولیس نے مبینہ طور پر چار کیبل چورو ں کو گر فتار کر کے20گھنٹے بعد لاکھو ں رو پے کا نذ را نہ وصو ل کر کے کیبل چورو ں کا مین سر غنہ اور اس کا ایک اور ساتھی کو چھو ڑ دیا۔دو مزدورو ں کو تھا نہ میں بند کر کے ششو پنج میں پڑ گئے،کہ مقد مہ دیں یا ڈیل،تھا نہ میں چار کیبل چور ملزمان کو گرفتار کر کے دو کو چھو ڑنا افسران بالا کے لیے لمحہ فکر یہ۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آ با د کے مختلف تھا نو ں کی حدود میں رات کے اوقات میں چند افراد پر مشتمل کیبل تار یں چو ری کر نے وا لا گینگ متحر ک ہوگیا۔

گذ شتہ روز قبل اتوار کی رات 10بجے کے قر یب تھانہ مار گلہ پو لیس نے علاقہ میں کاروائی کر تے ہو ئے چار کیبل چورو ں کوپکڑا،ذرا ئع سے ملنے وا لی معلومات کے مطا بق تین کیبل چور شہزاد،شہباز اور عمر کو موقع سے کیبل چوری کر تے گرفتار کیا،اور ان کی نشا ند ہی پر کیبل چور و ں کا مین سر غنہ یو سف کو رات کے اوقات میں نجی ہو ٹل سے گرفتار کر لیا،گذشتہ روز اتوار کی رات 10بجے سے لیکر پیر کی شب 9بجے تک ڈیل جاری رہی،باوثوق ذرا ئع سے ملنے وا لی معلومات کے مطابق متعلقہ تھا نہ کی پولیس سے فا ئنل ڈ یل مین ڈیلر کیبل چور یو سف اور اس کا کارند ہ عمر کو چھو ڑنے کے لیے پانچ لاکھ رو پے وصول کر نے کا انکشاف ہوا ہے،یو سف اور عمر کو تھا نہ سے نکال دیا گیا،معلومات کے مطا بق دو مزدور شہزاد اور شہباز کو متعلقہ تھا نہ میں ہی رکھا گیا،وا ضح رہے کہ 20گھنٹے تک چارو ں کیبل چورو ں کو تھا نہ میں رکھا گیا،تاہم ان پر ابھی تک چوری کی ایف آ ئی آ ر کا اندراج بھی نہ ہوسکا۔

جو آ ئی جی اسلا م آ با د اور ڈ ی آ ئی جی آ پر یشن کے لیے سوا لیہ نشا ن ہے،دو چوروں کو تھا نہ سے ریلف دینا اور دو کو تھا نہ میں بند کر نایہ کونسا انصا ف ہے،اس حوا لے سے جب تھا نہ مار گلہ میں تعینات تفتیشی اے ایس آ ئی آ مین ووٹو سے را بطہ کیا گیا تو انہو ں نے چارو ں افراد کو پکڑ نے کے حوا لے سے بتایا کہ جی را ت کے اوقات میں پکڑ ے ہیں جب ان سے پیسو ں کے حوا لے سے پوچھا گیا تو آ ئیں،بائیں شا ئیں کر نے لگے، مزید ان کا کہنا تھا کہ آ پ کنفر م کر لیں تا ہم کو ئی ٹھو س جواب نہ دے سکے لیکن انہو ں نے چارو ں کیبل چورو ں کو پکڑ نے کے حوا لے سے اعترا ف کیا۔

اس دوران جب ایس ایچ او تھا نہ مار گلہ پولیس کے ایس ایچ او محبو ب سے ان کے فو ن نمبر پر را بطہ کیا گیا کہ آ پ کے اے ایس آ ئی امین ووٹو نے را ت کے اوقات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا یہ نام ہیں تو کو ئی ٹھو س جواب نہ دیا بلکہ یہ کہہ کر فو ن بند کر دیا کہ میں تھا نہ سے کنفرم کر تا ہو ں،تا ہم کیبل چورو ں کے حوا لے سے کو ئی ٹھو س جواب نہ دیا۔

مزید خبریں