راولپنڈی(کرائم ر پورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائر کے خلاف کاروائی ،08 ملزمان گرفتار ، اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 45 لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم احمد سے 01کلو 120 گرام چرس، ملزم زاہد سے 580 گرام چرس ،ملزم عبدالقادر سے 520گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم ضیاء الحق سے 530 گرام چرس ، دھمیال پولیس نے ملزم زاہد سے 10 لیٹر شراب ، جاتلی پولیس نے ملزم ارسلان سے 25 لیٹر شراب ، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 05 لیٹر شراب ، سول لائنز پولیس نے ملزم فہد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔











