راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 05 ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم نعیم سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، نیوٹاوٗن پولیس نے ملزم سعید سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، مورگاہ پولیس نے ملزم زاہد سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم حق نواز سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان سے 01 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔











