بدھ,  29 اپریل 2026ء
واہ کینٹ پولیس کی کاروائی ، تاش پر جوا کھیلنے والے 06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی ، تاش پر جوا کھیلنے والے 06 ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم 21ہزار350 روپے اور 04موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ساجد،وحید،رحمت دین،عدیل،افضال اور مسعود شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 21ہزار350 روپے اور 04موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے ۔

ایس پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں