بدھ,  29 اپریل 2026ء
رتہ امرال پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)رتہ امرال پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان گرفتار،چھینے گئے 04موٹرسائیکل،نقدی 70ہزار روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں محسن اوربابر شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 04موٹرسائیکل،نقدی 70ہزار روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔
ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہاہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں