بدھ,  29 اپریل 2026ء
صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
قصور میں مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ و آتش بازی پر 7 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ02موٹرسائیکل، نقدی 10ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم آصف کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ02موٹرسائیکل، نقدی 10ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزم سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔
ایس پی راول فیصل سلیم نے صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں