جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،05ملزمان گرفتار

ٍ راولپنڈی ( کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،05ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم حنظلہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، بنی پولیس نے ملزم آصف سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، آراے بازار پولیس نے ملزم شہزاد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، سول لائنز پولیس نے ملز م حماد علی سے01خنجر ،مندرہ پولیس نے ملزم عامر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں