جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،10ملزمان گرفتار،چرس اورشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزم بلال سے 550گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم منیر علی سے 260گرام چرس، ملزم سمیر سے 20لیٹرشراب ، ملزم جہانگیر سے 05لیٹرشراب ، ریس کورس پولیس نے ملزم مطلوب سے 160گرام ہیروئن ، وارث خان پولیس نے ملزم بلال سے 15لیٹرشراب ، ملزم آصف سے 10لیٹرشراب ،ملزم عقیل سے 10لیٹرشراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم راشد سے 20لیٹرشراب ،صدرواہ پولیس نے ملزم شہزاد سے 04لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں