ٍراولپنڈی(کرائم رپورٹر )دھمیال پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، چوری شدہ 07 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلا ت کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سجاد اور فرحان شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 07موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











