هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان سے لوٹا پیسہ واپس لائیں تو ڈالر50 کا ہوجائیگا،پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان سے چوری کی رقم واپس لائی جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا۔

شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چیف جسٹس سے بہاولنگر واقعے پر سو منٹ ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 6 ججز پر مشتمل کیس فل کورٹ میں بھیجا جائے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی وکیل انتظار پنجوٹھا نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا ترجمان ہوں، میرے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، عدالت نے 22 اپریل سے پہلے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انتظار پنجوٹھہ نے کہا کہ جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریلیف ملتا ہے وہاں اس پر عمل نہیں ہوتا۔

انتظار پنجوٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی کو سزا دلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس پر ہائی کورٹ جائیں گے۔

مزید خبریں