جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما نور اسلام نظامی کو شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاکستان بازان کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما نور اسلام نظامی کو نشانہ بنایا۔
ڈی پی او شمالی وزیرستان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے نور اسلامی نظامی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔