اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کی وزارت خارجہ آمد اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطہ میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تمام شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان جاری دو طرفہ تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ، انرجی، تجارت اور سرمایہ کاری، پیس اینڈ سیکورٹی اور ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔