اتوار,  24 نومبر 2024ء
طالبہ کو ہراساں کرنے کاالزام،جی سی یونیورسٹی کاپروفیسر معطل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملہ پر وائس چانسلر نے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی ڈاکٹر محبوب کو واقعہ کی انکوائری سامنے آنے تک معطل کردیا۔

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ واقعہ کی انکوائری تک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب صرف اپنے کیس کے سلسلے میں کالج آسکیں گے۔

مزیدپڑھیں:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ڈائریکٹر شعبہ انگلش سمیت تمام اسٹاف کو واقعہ کے بارے میں کوئی بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر جی سی یو کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو شعبہ انگریزی میں ہونے والے واقعہ پر پریشان ہیں، ہراسانی کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں