اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)صدر آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کی برطرفی کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظہر نقوی کو عدالتی بددیانتی کا مرتکب قرار دیا۔
مظاہر نقوی کے بطور جج استعفیٰ کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔