اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حسن اورحسین نواز فلیگ شپ، ایون فیلڈر ، العزیزیہ ریفرنسز میں بری، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ احتساب عدالت نے فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نوازکی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ، وکیل صفائی قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز نے دلائل دیئے۔
دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے دلائل میں کہا کہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کرسکتی ہے، حسن اور حسین نوازکے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہوچکے ہیں جبکہ مریم نوازکی بریت کیخلاف اپیل دائرنہیں کی تھی۔
حسن اور حسین نواز کیخلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کوکیس سے بری کردیا تھا۔بعد ازاں عدالت نےبریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔