کراچی(روشن پاکستان نیوز) پی ایس ایل 9 کے فائنل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا اختتام آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانزکے درمیان نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جانےوالے فائنل میچ پر ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے بہترین کومبی نیشن کو دیکھتے ہوئے کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ جیسن رائے کیساتھ جھگڑا، افتخار پر جرمانہ عائد
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم مسلسل چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔
تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے گزشتہ دونوں فائنلز میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم تین میں سے صرف ایک میں فتحیاب ہوسکی تھی۔











