لیورپول(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے شہر لیورپول میں پرائمَرک اسٹور کے اندر 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 40 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
مرسی سائیڈ پولیس کے مطابق واقعہ یکم اکتوبر کو دوپہر تقریباً 1 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب لڑکی شہر کے مرکز میں واقع اسٹور کے اندر قطار میں موجود تھیں۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ خاتون کو نامناسب انداز میں چھوا گیا۔ اسٹور کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
برطانیہ: امریکی فضائی اڈے کے قریب دہشت گردی کی تیاری کے شبے میں 5 افراد گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار شخص 40 سالہ اریٹریا کا شہری ہے جو ٹوکسٹیتھ میں مقیم ہے۔ اسے جنسی زیادتی کے شبہے میں گرفتار کرکے تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔
بعد ازاں اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا، تاہم ضمانت کی شرط کے تحت اسے لیورپول شہر کے مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔











