دبئی(روشن پاکستان نیوز) خبر ایجنسی نے اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی صدر کے درمیان ملاقات کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہونے اتوار کے دن متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں ان کی ابو ظبی میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورے سے متعلق خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا تاہم متحدہ عرب امارات نے اس ملاقات کی تردید کی تھی۔











