جمعرات,  23 جولائی 2026ء
ایران کیخلاف جنگ : امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ بجٹ میں اسرائیل سے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی شق شامل ہے۔

ری پبلکنز کی اکثریت اور 6 ڈیموکریٹس نے بل کی حمایت کی ۔ وزیرِ جنگ پینٹاگون کے ایگزیکٹیو ایجنٹ کو نامزد کریں گے۔

رکن کانگریس تھامس میسی کا کہنا ہے کہ  فوجی ٹیکنالوجی اور سپلائی چین اسرائیل سے ضم نہیں ہونی چاہیے۔

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی تھی۔

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنےکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔

مزید خبریں