منگل,  14 جولائی 2026ء
تبلیغی جماعت کے اجتماع پر حملے کا خطرہ، 12 افراد گرفتار

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع پر حملے کے خطرے پر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد میں سے 8 کو ٹیررازم ایکٹ کے تحت حراست میں رکھا گیا جس میں سے تین افراد قتل کی سازش کے الزام میں زیرحراست ہیں جب کہ ایک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

تبلیغی جماعت کا اجتماع 9 سے 12 جولائی تک تھا۔

حملے کے خطرے کے پیشِ نظر پولیس نے اتوار کے روز اجتماع جلدی ختم کرایا۔ پولیس نے لندن اور مانچسٹر سمیت مختلف علاقوں سے گرفتاریاں کیں۔

کمانڈرہیلن فلینیگن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے عوام ہوشیار رہیں، کسی بھی خطرے کا قلع قمع کرنے کیلئے مستعد اور تیار ہیں۔

مزید خبریں