ریاض(روشن پاکستان نیوز) یوم الخلیف صدیوں پرانی ایک ایسی روایت ہے جو نو ذی الحج کو مکہ مکرمہ میں مقیم ہزاروں عورتیں خانہ کعبہ کا طواف کرکے ادا کرتی ہیں۔
یوم الخلیف نو ذی الحج کو ادا کی جاتی ہے یہ صدیوں پرانی ایک ایسی روایت ہے جب عازمین حج ایک جانب وقوف عرفہ کی ادائیگی میں مصروف رہتے ہیں تو دوسری جانب مکہ مکرمہ کی عورتیں اللہ کے گھر کا طواف کرتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت بیت اللہ شریف میں گزارتی ہیں صدیاں گزرنے کے بعد آج بھی یہ روایت زندہ ہے اور آج بھی مکہ مکرمہ کی مقامی ہزاروں خواتین مسجد الحرام پہنچ کر یوم الخلیف کی اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔











