کولوراڈو(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود ایک شخص سے ٹکراگیا۔
ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مطابق فرنٹیئر ائیرلائنز کی پرواز 4345 نے جمعے کی شب تقریباً 11 بج کر 19 منٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک شخص کو ٹکر ماری۔
امریکی میڈیا نے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ متاثرہ شخص ’جزوی طور پر طیارے کے ایک انجن میں چلا گیا تھا’ ۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتے اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان
برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے متاثر شخص ائیرپورٹ کے اطراف لگی باڑ عبور کرکے ائیر پورٹ میں داخل ہوگیا اور 2 منٹ بعد ہی طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق واقعے کے بعد انجن میں آگ بھڑک اٹھی جسے ڈینور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر بجھا دیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔
فرنٹیئر ایئرلائنز نے بتایا کہ ائیربس A321 طیارہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہا تھا، طیارے میں 224 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔











