ریاض ( وقار نسیم وامق) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔ قصر السلام پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے ایران امریکا مذاکرات کی پیش رفت اور اس کے علاقائی اثرات پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
سعودی کابینہ کا اجلاس، شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی افواج کو خراجِ تحسین
ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید استحکام اور مستقبل کے تعاون کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔











